اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے ترجمان آندرہ لیسنکو نے کہا ہے کہ فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک فوجی لاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندوں نے تیس مرتبہ حملےکرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے- لیسنکو نے کہا کہ علیحدگی پسندوں نے یوکرینی فوج کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں- قابل ذکرہے کہ حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگارہے ہیں- یوکرین کے علیحدگی پسندوں نے شہر دونیسک میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں یوکرین کی فوج نے پینتیس مرتبہ اینٹی ٹینک میزائیلوں، چار بار ٹینکوں اور بارہ بار آٹو میٹیک ہتھیاروں سے ان کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ اس کےعلاوہ دونیسک شہر میں رہائیشی علاقوں پر بمباری میں چار فراد ہلاک ہوگئے جن میں دوبچے بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲